ADMISSION / داخلہ

ہمارا مدرسہ ایک قدیم ادارہ ہے جو بہت پرانے دور سے قائم ہے۔ یہاں لڑکیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دی جاتی ہے اور طالبات کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔ ہمارے مدرسے میں مختلف مضامین کی تدریس ہوتی ہے جس سے طلباء کو وسیع علمی بنیاد فراہم کی جاتی ہے۔ ہم جدید تعلیمی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے طلباء کی تربیت کرتے ہیں تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔ ہمارے اساتذہ ماہر اور تجربہ کار ہیں جو طلباء کی بہترین تربیت کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔ مدرسے میں تعلیمی ماحول بہترین ہے اور ہم ہمیشہ تعلیم کے معیار کو بلند کرنے کے لیے جدوجہد کرتے ہیں۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہماری طالبات معاشرتی، علمی اور اخلاقی لحاظ سے بہترین تربیت حاصل کریں اور زندگی میں کامیاب ہوں۔

Our school is a very old institution that has been established for a long time. Special attention is given to the education of girls, and the number of female students is very high. We offer a wide range of subjects, providing students with a comprehensive academic foundation. Using modern educational methods, we train students to face future challenges effectively. Our teachers are skilled and experienced, dedicated to providing the best education for our students. The academic environment at our school is excellent, and we continuously strive to enhance the quality of education. Our goal is to ensure that our female students receive top-notch academic, social, and moral training and achieve success in life.

تفصیلات کورس برائے طالبات

مدت کورس

مڈل کے بعد اہلیت داخلہ عامہ اوّل۔ (8سال)

میٹرک کے بعد اہلیت داخلہ خاصہ اوّل۔ (6سال)

کوائف و ضروریات

عمر 13 سال سے زیادہ ہو۔

دو عدد پاسپورٹ سائز تصاویر ، ب ۔فارم کی کاپی، والد یا والدہ کے شناختی کارڈ کی کاپی( طالب علم کے شناختی کارڈ ہونے کی صورت میں والد یا والدہ کے شناختی کارڈ کی ضرورت نہیں)۔

میٹرک کی سند یا رزلٹ کارڈ کی کاپی اور متعلقہ اسکول سے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کی کاپی۔

Admission Details for Girls

Duration of Course

General Eligibility after Middle: 8 years

Special Eligibility after Matriculation: 6 years

Requirements

– Age must be over 13 years.
– Two passport-sized photographs, a copy of the form, and a copy of the parent’s or guardian’s identity card (if the student has an identity card, then the parent’s or guardian’s identity card is not required).
– Copy of Matriculation certificate or result card and a copy of the character certificate from the relevant school.

لڑکوں کا نصاب

ہمارا مدرسہ، ایک عظیم روشنی کا منبع ہے، جہاں بچوں کی تعلیم اور تربیت کا سفر شروع ہوتا ہے۔ یہاں وہ اخلاقی، علمی، اور دینی بنیادوں پر مضبوط ہوتے ہیں، جو انہیں دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی کی راہ دکھاتے ہیں۔

(لڑکیوں کا نصاب (درس نظامی

ہمارا مدرسہ، بچوں کے دلوں میں علم و اخلاق کی باغبانی کا کردار ادا کرتا ہے۔ یہاں پر علم کی روشنی سے سچائی کی راہ دکھائی جاتی ہے، اور اخلاقیات کی تعلیم سے ان کی شخصیت کو مضبوط بنایا جاتا ہے۔

تفصیلات داخلہ برائے حفظ القرآن

اہلیت داخلہ

طالب /طالبہ علم پرائمری پاس ہو۔

طالب /طالبہ علم نے قرآن مقدس ناظرہ کے ساتھ پڑھا ہوا ہو۔

طالب /طالبہ علم کی عمر 8 سال سے زیادہ ہو۔

Admission For Hifz-Ul-Quran

Eligibility

– The student must have passed primary education.

– The student must have studied the Holy Quran with Nazra.

– The age of the student must be over 8 years.

Islamic Department شعبہ اسلامی

Memorizing the Quran  حفظ القرآن
Tajuid Waqarat تجوید وقرات 
System Teaching درس نظامی
Translation and Interpretation ترجمہ وتفسیر
Shariah Rules احکام شریعت

Contemporary Department شعبہ عصری

 Nursery to MA  نرسری تا ایم اے
Computer کمپیوٹر
English Language انگلش لینگویج

Admission Form / داخلہ فارم

Please enable JavaScript in your browser to complete this form.

اصول و ضوابط

کلاس کا وقت صبح 7:30 بجے سے لے کر ظہر کی نماز تک اور مغرب سے لے کر عشاء کی نماز تک ہے۔

کلاس میں حاضری کو یقینی بناناہوگا ۔

تعلیمی سال کے دوران رخصت کے لیے درخواست لکھے اور اس پر مہتمم صاحب کے دستخط کروا کر کلاس انچارج کو جمع کروانی ہو گی۔

بصورت دیگر 6 سے زائد غیر حاضریوں پر جامعہ سے خارج کر دیا جائے گا۔

ایک وقت میں ایک طالب علم کو 3 سے زائد چھٹیوں کی اجازت نہیں ہو گی مزید چھٹیوں کی صورت میں معقول وجہ بیان کرنی ہوگی جس کی بنا پر ادارہ فیصلہ کرے گا۔

جامعہ کی طرف سے وضع کیے گئے تمام اصول و قوانین کی مکمل طور پر پابندی کرنی ہو گی خلاف ورزی کی صورت میں طالب /طالبہ علم سخت سزا کے مستحق ہوں گے۔

جامعہ میں کسی قسم کے موبائل لانےکی قطعی طور پر اجازت نہ ہوگی۔ برآمد ہونے پر موبائل ضبط کر لیا جائے گا اور سرزنش بھی کی جائےگی۔

 امید ہے کہ ہر کوئی ان چیزوں کا خیال رکھے گا۔

Scroll to Top